5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
امریکا:نیویارک میں ریسٹورنٹ کے باہر فائرنگ ،4 افراد ہلاک،4 زخمی
جنگ نیوز -
امریکا:نیویارک میں ریسٹورنٹ کے باہر فائرنگ ،4 افراد ہلاک،4 زخمی
نیویارک…امریکی ریاست نیویارک میں ریسٹورنٹ کے باہر فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور4 زخمی ہو گئے ۔ریاست نیویارک کے شہر بفیلو کے مصروف علاقے میں واقع سٹی گرل بار اینڈ ریسٹورنٹ کے باہر نامعلوم افرادنے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اورچارزخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے ریسٹورنٹ میں ہونے والی شادی کی تقریب میں شریک افراد متاثر ہوئے ۔زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے ۔واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔عینی شاہدین کاکہناہے کہ تنازع ریسٹورنٹ کے اندرشروع ہوااوراس کا انجام فائرنگ کے واقعے پر ہوا۔