5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
حیدرآباد کے قریب ٹریفک حادثہ ،ایک شخص ہلاک ،10افرادزخمی
جنگ نیوز -
حیدرآباد کے قریب ٹریفک حادثہ ،ایک شخص ہلاک ،10افرادزخمی
حیدرآباد…حیدرآباد کے قریب سیلاب متاثرین کا ٹرک سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکراگیاجس کے نتیجے میں ایکشخص ہلاک جبکہ 10افرادزخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق انڈس ہائی وے پر جامشوروپاورہاؤس کے قریب دادو کے سیلاب زدہ علاقوں سے نقل مکانی کرکے آنے والے متاثرین کا ٹرک سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکراگیا۔حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ تین خواتین اور تین بچوں سمیت دس افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو لیاقت میڈیکل کالج اسپتال جامشورو منتقل کردیاگیاہے۔