5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بالائی علاقوں میں بارشیں مزید تین روز تک جاری رہنے کا امکان
جنگ نیوز -
بالائی علاقوں میں بارشیں مزید تین روز تک جاری رہنے کا امکان
اسلام آباد…محکمہ موسمیات کا کہنا ہے پنجاب، پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، شمالی سندھ، گلگت بلتستان اور کشمیر سمیت ملک کے اکثر بالائی علاقوں میں مون سون کی بارشیں مزید دو سے تین دن تک جاری رہ سکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے بارہ گھنٹوں کے دوران بالائی سندھ، گلگت بلتستان، اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون مارشوں کا یہ سلسلہ مزید دو سے تین روز تک جاری رہ سکتا ہے۔