تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ڈنمارک میں سب سے لمبی کیٹ واک کا نیا عالمی ریکارڈ

جنگ نیوز -
کوپن ہیگن ... ڈنمارک میں ماڈلز نے ایک میل لمبے رن وے پر فیشن کے جلوے دکھاکر سب سے لمبی کیٹ واک کا نیا عالمی رکارڈ بنالیا۔کوپن ہیگن سَمر فیشن کے موقع پر شہر کے مرکزی علاقے میں موجود اسٹروگیٹ اسٹریٹ کو کیٹ واک کیلئے رن وے میں تبدیل کیا گیا۔ جس پر دو سو سے زائد ماڈلز نے بارش کے باوجود ایک میل لمبی واک کی۔ اس طرح منتظمین کے مطابق سب سے لمبی کیٹ واک کا سابقہ عالمی رکارڈ ٹوٹ گیا۔ کیٹ واک سٹی ہال اسکوائر سے شروع ہوئی اور کِنگز نیو اسکوائر سے ہوتی دوبارہ سٹی ہال اسکوائر پر ختم ہوئی۔ جس کے دوران دو سو بیس ماڈلز نے پانچ سو اسکینڈے نیوین برانڈز کے ڈیزائن کی نمائش کی۔ World Greatest Catwalk کا اہتمام کوپن ہیگن فیشن کونسل نے کیا۔ جوروس میں چرنوبل کے جوہری حادثے سے متاثرہ بچوں کیلئے عطیات جمع کرنے کی مہم کا حصہ ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.