5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
افغان وارلاگز،مزید 15 ہزار خفیہ دستاویزات سامنے لائینگے ،وکی لیکس
جنگ نیوز -
اسٹاک ہوم ... وکی لِیکس نے کہا ہے کہ امریکی حکومت کی وارننگز کے باوجود افغان جنگ سے متعلق مزید پندرہ ہزار خفیہ دستاویزات ایک ماہ کے اندر افشا کردی جائیں گی۔ اسٹاک ہوم میں وِکی لیکس کے بانی جولین اسانگ نے صحافیوں کو بتایا کہ پینٹاگون نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ دفاع سے متعلق تمام خفیہ دستاویزات کا رکارڈ ضائع کردی جائیں اور مزیددستاویزات شائع نہ کی جائیں۔ان کاکہناتھاکہ پینٹاگان چاہتا ہے کہ امریکی فوج کے بارے میں معلومات منظر عام پرنہ لائی جائیں۔ مگر اس کے باوجود وکی لیکس نے خفیہ دستاویزات کا جائزہ لینے کے بعد انھیں افشاکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی خبر ایجنسی کو انٹرویو میں اسانگ کا کہنا تھا کہ اگر محکمہ دفاع کے حکام جمہوریت کا فروغ چاہتے ہیں تو وہ آزادی صحافت کے اُس اصول کی حفاظت کریں جسے امریکا کے بانی بنیادی اہمیت دیتے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ وکی لیکس افغان جنگ پر امریکی فوج کی مزید پندرہ ہزار خفیہ دستاویزات کا بغور جائزہ لے رہی ہے اور جن لوگوں کی جان خطرے میں ہے ان کے نام حذف کردیے جائیں گے۔ اس سارے عمل میں ایک ماہ لگے لگا جس کے بعد دستاویزات شائع کردی جائیں گی۔