تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

فرانس،قاری فاروق کا سیلاب زدگان کے لیے ایک ہزار یورو کا عطیہ

جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری/نمائندہ جنگ…فرانس کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت قاری فاروق احمد گورسی نے پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد کے لیے ایک ہزار یورو کا نقد عطیہ دیا ہے۔ قاری فاروق نے یہ عطیہ جشن آزادی کے ایک مقامی پروگرام کے دوران سفیر پاکستان شفقت سعید کو پیش کیا۔جشن آزادی کے موقع پر ماہ صیام کی وجہ سے قاری فاروق احمد گورسی نے پاکستانی کمیونٹی کو افطار پارٹی پر مدعو کیا تھا، تاہم ملکی سیلابی صورتحال کے پیش نظر انہوں نے افطار پارٹی منسوخ کرکے پارٹی پر خرچ ہونے والی ایک ہزار یورو کی رقم وزیراعظم سید یوسف گیلانی کے سیلاب ریلف فنڈ میں جع کرادی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.