تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

یورپ،پاکستانی سفارت خانوں میں سادہ و پروقار تقریبات منعقد

جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری/نمائندہ جنگ…پاکستان کے یوم آزادی کے موقعے پر یورپ بھر میں پاکستانی سفارت خانوں میں سادہ مگر پر وقار تقریبات منعقد ہوئیں۔ فرانس میں پاکستان کے سفارت خانے میں سفیر پاکستان شفقت سعید نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر فرسٹ کونسلر الیاس نظامی، پریس کونسلر طاہر خوشنود اور ملٹری اتاشی سمیت سفارت خانے کے دیگر افسران کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی اور مقامی لوگوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ پرچم کشائی کے ساتھ ہی قومی ترانہ پیش کیا گیا جس میں حاضرین نے حصہ لیا۔ بعد ازں ملکی سلامتی اور ترقی کیلئے دعائیں کی گئیں۔ ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث تقریب کو سادگی اور اس عزم کے ساتھ منایا گیا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں وزیر اعظم کے فنڈ میں زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرا کے متاثرین کی مدد کی جائے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.