تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سعودی عرب میں بھی14اگست کی تقریبات کا سادگی سے انعقاد

جنگ نیوز -
ریاض…پاکستان کی طرح سعودی عرب میں بھی 14 اگست کی تقریبات انتہائی سادگی سے منائی گئی،جشن آزادی کی ایک تقریب پاکستانی سفارتخانہ ریاض اور پاکستان قونصلیٹ جدہ میں پرچم کشائی سے ہوئی جس میں صدر اور وزیر اعظم کے پیغامات پڑھ کے سنائے گئے اور سیلاب زدگان کی مدد کے لیے اپیل کی گئی،جبکہ پاکستان انٹر نیشنل اسکول الرحاب نے سیلاب متاثرین کے لیے ایک کیمپ قائم کیا ہے۔یوم آزادی کی پہلی تقریب پاکستان ریپیٹرئیشن کونسل نے منعقد کی جس میں مقررین نے پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد پر زور دیا اور پاکستان کمیونیٹی سے مد د کی اپیل کی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.