5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
شکارپور:لوڈھراں گرڈ اسٹیشن زیرآب،17گرڈ اسٹیشنز کو سپلائی معطل
جنگ نیوز -
شکار پور…شکارپورکے قریب لوڈھراں گرڈاسٹیشن میں سیلابی ریلا داخل ہوگیا ہے جس سے سندھ اوربلوچستان کے متعدد گرڈ اسٹیشنز کو بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔سیلابی ریلے سے سندھ کے14 اوربلوچستان کے3 گرڈ اسٹیشنز کو بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔ضلع گھوٹکی میں اباڑو، قادر پور میں اونچے درجے کا سیلاب ہے، جبکہ رینی کینال میں بند ٹوٹنے سے داخل ہونے والے پانی نے رینی کینال میں دریا کی صورت اختیار کرلی ہے۔جیکب آباد میں سیلابی پانی داخل ہونے کے بعد پانی کی سطح میں کمی ہورہی ہے۔ جیکب آباد میں واقع کوئٹہ بائی پاس پر کٹ لگا دیا گیا ہے، جس کے بعد مزید سیلابی پانی بلوچستان کی طرف بڑھ رہا ہے۔ دادو مورو پل کے مقام پر دریائے سندھ میں بدستور پانی کا دباؤ موجود ہے۔ سیلابی پانی ضلع دادو کے کچے کے علاقے میں داخل ہوگیا اور سیکڑوں دیہات زیر آب آچکے ہیں۔سکھر میں گڈو بیراج پر پانی کی سطح میں اضافہ جاری ہے اور گڈو اور سکھر بیراج پر پانی کا دباؤ برقرار ہے۔