تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ہلدی کینسر، لیوکیمیا اور یاداشت کی خرابی سے محفوظ رکھی ہے،تحقیق

جنگ نیوز -
لندن…سینٹرل مانیٹرنگ…جنوبی ایشیا ئی کھانوں میں ہلدی کا استعمال عام ہے لیکن بظاہر عام سی نظر آنے والی یہ غذا اپنی افادیت کے اعتبار سے سونے جیسی قیمتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہلدی کے استعمال میں متعدد طبی فائدے ہیں۔ دودھ کے ساتھ استعمال کرنے سے جلد کو گورا کرنے کے لیے فیئرنیس کریم کا کام کرتی ہے، جبکہ اگر اسے زخم پر لگایا جائے تو یہ مرہم کا کام کرتی ہے۔ اب ایک حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ’ہلدی‘ اور ’ گوبھی‘ کو ملا کر استعمال کیا جائے تو پروسٹیٹ کینسر سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ ایک دوسری تحقیق کے مطابق ہلدی کے چوہوں پر استعمال کے تجربے سے ثابت ہوا کہ یہ چھاتی کے سرطان سے محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ جگر کو بھی صحت مند بناتی ہے۔ہلدی کی یہ بیش قیمت صفات سائنس دانوں پر اس وقت منکشف ہوئیں جب انہیں پتہ چلا کہ ہلدی کے استعمال سے بچوں کو لیوکیمیا سے بھی محفوظ رکھا جاسکتا ہے جبکہ ہلدی کے ذریعے یاداشت کی خرابی کے مرض الزائمر سے بھی بچنا ممکن ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.