5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
شیشے کی با سکٹ والے گرم ہوا کے غبارے کی پہلی کام یاب پرواز
جنگ نیوز -
لندن…سینٹرل مانیٹرنگ…انگلینڈ کے دارالحکومت لندن میں دنیا کے پہلے شیشے سے بنی باسکٹ والے گرم ہوا کے غبارے نے اپنی پہلی کام یاب اڑان مکمل کی ہے۔اس شیشے کی باسکٹ اور ڈریگن کی شکل والے بیلون میں چا ر افراد باآسا نی کھڑے ہو سکتے ہیں۔اس با سکٹ کے نچلے حصے میں نصب شفاف شیشے کی مدد سے بلند فضاکی اونچائی سے نیچے کے منظر کا بھی نظا رہ کیا جا سکتا ہے۔اس منفرد بیلون کوا ٹھا رہ سال کا تجربہ رکھنے والے پا ئلٹ نے اڑایا جس کے بعد ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کی زندگی کا خطر نا ک ترین سفر تھا۔