تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ہالی وڈ، جیمز بونڈ سیریز بننے کے امکانات دوبارہ روشن ہو گئے

جنگ نیوز -
لاس اینجلس…سینٹرل مانیٹرنگ…امریکا کے مشہور فلمسا ز ادار ے ’ایم جی ایم‘ کے بینر تلے بننے والی جیمز بو نڈ سیریز کی نئی فلم کی تیار ی پروڈکشن کمپنی کی نیلا می کی خبروں کے باعث غیر معینہ مدّت کے لیے ملتوی کر دی گئی تھی تاہم اب بونڈ سیریز کی تیاری کے امکانات پھر روشن نظر آرہے ہیں۔اس سے قبل یہ خبریں میڈیا کی زینت بنی تھی کہ فلم کے پر وڈیوسرز نے پر وڈکشن ہاؤس کے غیر یقینی مستقبل کے باعث فلم پر کا م روک دیا ہے۔جیمز بونڈ کے کردار پر بننے والی 23ویں سیریز کی اس فلم کی تیاری کے لیے 3.7 ارب ڈالر کی ضرورت تھی اور پروڈکشن کمپنی کے پاس اتنا سرمایہ نہیں تھا کہ اس فلم کو پورا کیا جاسکے۔تاہم تازہ ترین خبروں کے مطابق ایم جی ایم ہالی ووڈ کے مشہور پروڈیوسرزکے پروڈکشن ہاؤسز اسپائی گلاس اور انٹرٹینمینٹ کے ساتھ چند دنوں میں معاہدہ کرنے جارہا ہے جو بعدِ ازاں ایم جی ایم کے زیرِ نگرانی تعطل کا شکار ہونے والے پراجیکٹس پر سرمایہ لگائے گا اور جیمز بونڈ فلم کو مکمل کیا جاسکے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.