5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
رٹز کمپنی ہانگ کانگ میں دنیا کا بلند ترین ہوٹل قائم کرے گی
جنگ نیوز -
ہانگ کانگ…سینٹرل مانیٹرنگ…رٹز کارلٹن ہوٹل کمپنی نے ہانگ کانگ میں دنیا کا بلند ترین ہوٹل بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔118 منزلہ ہوٹل کے روف ٹاپ پر ایک اِ ن ڈور پول بنایا جائے گا جبکہ ایک شاندار SPA اور جدید فٹنس سینٹر سے مہمانوں کو تفریح فراہم کی جائے گی۔ ہوٹل میں 312کمروں کے علاوہ 365اسکوائر میٹر پر ایک عالی شان Ritz-Carlton Suite بھی تعمیر کیا جائے گا۔ دنیا کے اس بلند ترین ہوٹل میں چھ ڈائنگ ہال بنائے جائیں گے جہاں سے مہمان وکٹوریا ہاربر اور ہانگ کانگ جزیرے کا دل فریب نظارہ کرسکیں گے۔