5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
تونسہ بیراج کے قریب سیلاب زدگان کی کشتی غرق،8کو بچا لیا گیا،3لاپتہ
جنگ نیوز -
تونسہ…تونسہ بیراج کے قریبی علاقہ پل مگسن میں متاثرین سیلاب کی کشتی ڈوب گئی، کشتی میں سوار 11افراد میں سے 8 کو بچا لیا گیا جبکہ 3 افراد لاپتہ ہیں ۔واقعے کے عینی شاہد ایڈوکیٹ مصطفی چانڈیو کے مطابق کوٹ ادو شہر کو بچانے کے لئے مظفر گڑھ کینال میں شگاف ڈالنے کے بعد علاقے میں پانی کی سطح بلند ہونے پر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا تھا کہ تونسہ بیراج میں پل مگسن کے قریب متاثرین سیلاب کی کشتی الٹ گئی۔ کشتی میں 11 افراد سوار تھے جن میں سے 8کو بچا لیا گیا جبکہ خاتون سمیت 3افراد لاپتا ہیں جن میں نعمان، خالد اور آئزہ شامل ہیں۔ لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔ امدادی ٹیموں کے مطابق تینوں لاپتہ افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔