5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
چینی فو جی بیش قیمت پودا چرانے ہندوستا نی سر حد پار کر نے لگے
جنگ نیوز -
بیجنگ…سینٹرل مانیٹرنگ…چینی فو جی ایک بیش قیمت پودا چرا نے کے لیے ہندو ستان کی سر حد پار کر نے لگے ہیں ۔ہمالیہ کی چو ٹیوں پر اگنے والا یہ پو دا چین اورتبت میں انتہائی مقبول ہے اور اسے مختلف دواؤں کی تیار یوں میں استعما ل کیا جاتاہے ۔ اپنی مقبو لیت کے باعث یہ پودا چار ہزار ڈالر فی کلو گرام سے بھی زائد میں فرو خت ہو تا ہے۔ ہندو ستانی حکا م کے مطا بق اس پھو ل کو حا صل کرنے کے لیے چینی فو جی متنا زعہ MacMahon Line Border پار کر کے ہندوستانی گا ؤ ں میں داخل ہوجا تے ہیں ۔شفا ف اور جیلی کی ما نند نظرا ٓ نے والا یہ پھول عام طور پر محبت کے پھو ل کے نام سے بھی جا نا جاتا ہے۔