تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اختلافات ختم کرکے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے کام کرنا ہوگا،ذوالفقار مرزا

جنگ نیوز -
کراچی…وزیرداخلہ سندھ سید ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ بہت بڑی قدرتی آفت ہے سب کو مل کر ان کی مدد کے لئے کام کرنا ہوگا ان کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑی تو ایک کروڑ متاثرین کو بھی کراچی اور حیدرآباد میں منتقل کریں گے۔یہ بات انہوں نے رزاق آباد کے ریلیف کیمپ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ذوالفقار مرزا نے کیمپ میں موجود لوگوں سے ملاقات کی اس موقع پر لوگوں نے ان کو ضروری اشیا اور خوراک کی عدم فراہمی کی شکایت کی۔ذوالفقار مرزا نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو فوری ریلیف دینے میں کچھ تاخیر ضرور ہوگی لیکن حکومت تمام متاثرین کی مدد کرے گی۔وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ سوات کے پچیس لاکھ متاثرین کیلئے انتظامات کئے گئے تھے سندھ کے سیلاب متاثرین اس صوبے کے مالک ہیں اور ضرورت پڑی تو ایک کروڑ متاثرین کو کراچی اور حیدرآباد میں منتقل کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ریلیف کیمپوں میں بیٹھنے والے چار چار جھنڈوں والی تنظیموں کے بے ایمان لٹیروں کو نکالیں گے اور سزا دیں گے۔ان کا کہنا تھا ٹھٹھہ میں ڈکٹیٹروں کے بدمعاش ٹولے کے غیرقانونی بند توڑدیئے ہیں۔ڈاکٹرذوالفقار مرزا نے کہاکہ اتنی بڑی آفت میں سب کو اختلافات ختم کرکے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے کام کرنا ہوگا۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.