تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کوئٹہ: کشمیراسٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کا بھارتی مظالم کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

جنگ نیوز -
کوئٹہ…کوئٹہ میں کشمیراسٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کے زیراہتمام مقبوضہ کشمیر پر بھارتی فوج کے ظلم و ستم اورقبضہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔کوئٹہ پریس کلب کے سامنے منعقدہ مظاہرے کی قیادت کشمیر اسٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کے رہنماحافظ سرورکررہے تھے۔مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے حق میں نعرے درج تھے۔حافظ سرور نے مقررین سے خطاب میں بھارتی افواج کی جانب سے کشمیر پر قبضہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان نے اکتوبر1947سے وادی کشمیر پر قبضہ کیا ہواہے۔64سالوں سے وہاں بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہی ہے اور انسانی حقوق کو پامال کیا جارہاہے۔انہوں نے کہاکہ مظالم سے ہمارے جذبات کوختم نہیں کیا جاسکتا ہے کوئی بھی طاقت کشمیریوں کو غلام نہیں بناسکتی ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ کشمیر کا فیصلہ اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل درآمد کر کے استصواب رائے سے کشمیریوں کے امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.