5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کوئی ملک تنہا اتنے بڑے چیلنج سے اکیلے نہیں نمٹ سکتا،صدر زرداری
جنگ نیوز -
اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سیلاب سے مجموعی نقصان ابتدائی تخمیوں سے کہیں زیادہ ہے کوئی ملک تنہا اتنے بڑے چیلنج سے اکیلے نہیں نمٹ سکتا۔ایوان صدر اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ملاقات میں وفاقی وزرا اور دیگر حکام شریک ہوئے صدر نے بان کی مون کو سیلاب کی تباہ کاریوں اور حکومت پاکستان کے اقدامات کے حوالے سے بریف کیا انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے ملک کے 71 اضلاع متاثر ہوئے جن 24 خیبر پختون خواہ،19 سندھ،8 پنجاب،7 اے جے کے ،7 گلگت بلتستان اور 6 بلوچستان میں ہیں صدر نے کہاکہ 1400 افراد اب تک ہلاک اور 7 لاکھ 20 ہزار مکانات تباہ ہوئے صدر نے کہاکہ عالمی برادری سیلاب متاثرین کی ریسکیو اور ریلیف اور انفراسٹکچر کی تعمیر کے لئے بڑے پیمانے پر مدد کرے اتنا بڑا چیلنج ہے کہ کوئی حکومت یا پارٹی اکیلے نہیں نمٹ سکتی انہوں نے کہاکہ سیلاب نے دہشت گردی کی وجہ سے تباہ حال معشیت کو مزید خستہ حالی کا شکار کردیا ہے بان کی مون نے کہاکہ اس مشکل وقت میں اقوام متحدہ پاکستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ ہے۔