5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری
جنگ نیوز -
راولپنڈی…پاک فوج کا سندھ، پنجاب، خیبر پختونخواہ اور شمالی علاقہ جات میں سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف اپریشن جاری ہے۔ پاک فوج نے لاڑکانہ ، جیکب آباد، خیرپور، نوشہروفیروز سے سات ہزار افراد کو سیلاب زدہ علاقوں سے نکالا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے انجینئرز ہنگامی بنیادوں پر ملتان ڈیرہ غازی خان روڈ کھولنے کی کوشش جاری ہے جبکہ اسکردو۔ اولڈنگ اور اسکردو۔ داسو روڈ بحال کر دی گئی ہے۔ گلگت بلتستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کو پورا کرنے کے لئے سی ون تھرٹی طیارے کے زریعے 6 ہزار لیٹر گلگت اور 10 ہزار 8 سو لیٹر اسکردو پہنچا دیا گیا ہے۔ گلگت، غزرویلی اور اسکردو سے 20 لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی میڈیکل موبائل ٹیموں نے خیبر پختونخواہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تین ہزار سے زائد مریضوں کو فری میڈیکل سہولت مہیا کی۔