5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
موسی خیل :طوفانی بارش سے زمری میں کئی مکانات منہدم،متعدد زخمی
جنگ نیوز -
جعفرآباد…جہاں سیلاب اور سیلابی ریلے نے بلوچستان کے نصیرآباد ڈویژن میں تباہی مچائی اور ہزاروں افراد کو متاثر کیا ہے وہاں طوفانی بارش سے ضلع موسی خیل کے علاقے زمری میں کئی مکانات منہدم ہونے سے نو افراد زخمی ہوگئے جبکہ بختیار آباد ڈومکی میں سیلاب سے متاثرہ مکان کی دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ضلع بولان کے علاقے بختیارآباد ڈومکی میں سیلاب سے متاثرہ مکان کی دیوار گرگئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا، دوسری جانب ضلع موسی خیل کی یونین کونسل زمری میں طوفانی بارش نے تباہی مچادی اور کئی ایکڑ پر مشتمل علاقہ زیر آب آگیا، طوفانی بارش سے کئی کچے مکان متاثرہوگئے جبکی چار مکان منہدم ہوگئے جس کے نتیجے میں نو افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔