تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

دریائے سوات اور دریائے کابل میں اونچے درجے کا سیلاب

جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختونخوا کے دریائے سوات اور دریائے کابل میں اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ صوبے کے دیگر دریاؤں میں درمیانے اور نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے ۔فلڈ سیل پشاور کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق دریائے سوات میں خوازہ خیلہ کے مقام پر پانی کا اخراج24 ہزار300 کیوسک جبکہ دریائے کابل میں ورسک کے مقام پر پانی کا اخراج22 ہزار593 کیوسک ہے دونوں مقامات پر اونچے درجے کا سیلاب ہے ۔ دریائے ادیزئی میں ادیزئی پل کے مقام پر پانی کا اخراج42 ہزار839 کیوسک ہے اور یہاں بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔دریائے سندھ میں اٹک خیر آباد کے مقام پر پانی کا اخراج پانچ لاکھ سات ہزار900 کیوسک ہے اور یہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے جبکہ صوبے کے دیگر دریاؤں میں نچلے درجے کا سیلاب ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.