5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی سمیت سندھ کے بعض علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا امکان
جنگ نیوز -
کراچی …محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کراچی سمیت سندھ کے بعض علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہو سکتی ہے۔جیو نیوز سے گفت گو میں محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ محمد ریاض نے بتایا کہ کراچی کے شمال مشرقی علاقے میں تیز بارش ہوئی ہے تاہم زیادہ بارش متوقع نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کراچی کے علاوہ میرپورخاص اور سکھر ڈویژن میں بھی ہلکی اور تیز بارش کا امکان ہے۔کراچی میں اتوار کی شام ہونے والی بارش سے بعض نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔