تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

صادق آباد ریلیف کیمپ میں متعدد حاملہ خواتین طبی امداد کی منتظر

جنگ نیوز -
رحیم یار خان…رحیم یار خان میں سیلاب زدگان کی مدد کے لئے قائم ریلیف کیمپوں میں موجود حاملہ خواتین کو کئی قسم کے مسائل کا سامنا ہے۔ تحصیل صادق آباد کے قصبے احمد پور لما میں قائم ریلیف کیمپوں میں حاملہ خواتین نے جیو نیوز کو بتایا کہ کیمپوں میں خواتین ڈاکٹرز موجود نہیں اور وہ مرد ڈاکٹروں سے اپنا چیک اپ نہیں کرائیں گی، ان کا کہنا تھا کہ کیمپوں میں ادویات بھی دستیاب نہیں ،جبکہ خوراک انتہائی کم اور ناقص دی جاتی ہے، جو وہ اپنے بچوں کو کھلا دیتی ہیں،انہوں نے حکومت سے صورتحال کی بہتری کے لئے اقدامات کرنے اور لیڈی ڈاکٹر کی تعیناتی کا مطالبہ کیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.