5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ایک ماہ کے دوران ملک بھر میں غیرت کے نام پر انتیس افراد قتل
جنگ نیوز -
کراچی…گزشتہ ایک ماہ کے دوران ملک بھر میں غیرت کے نام پر انتیس افراد کو قتل کردیاگیا، جن میں21 خواتین بھی شامل ہیں۔ انسانی حقوق کمیشن پاکستان کی رپورٹ کے مطابق عزت کے نام پر قتل کئے گئے افراد میں ایک آٹھ سالہ لڑکا بھی شامل ہے،سب سے زیادہ قتل صوبہ سندھ سے رپورٹ ہوئے جبکہ عزت کے نام پر بیشتر قتل کے واقعات میں قریبی رشتہ دار ملوث پائے گئے۔ کمیشن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران ملک بھر میں چونسٹھ خواتین سمیت ایک سو پچانوے افراد نے خودکشی کی۔ بیشتر افراد نے غربت اور نامساعد حالات سے تنگ آکر زندگیوں کا خاتمہ کیا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایک ماہ میں خودکشی اور اقدام خود کشی کے دو سو چھیاسی واقعات میں سے صرف باسٹھ واقعات کے مقدمات درج ہوسکے۔