تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کوئٹہ:ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں40سے زائد مشتبہ افراد گرفتار

جنگ نیوز -
کوئٹہ…بلوچستان کے علاقے بولان اورکوئٹہ میں گذشتہ روز ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات میں16افراد کے قتل کے الزام میں40سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ اسٹنٹ کمشنر مچھ غلام محمد ترین نے جیو نیوز کو بتایا کہ ضلع بولان کے علاقے آب گم میں لاہور سے کوئٹہ آنے والی کوچ سے اتار کرکے قتل کئے گئے دس افراد کا مقدمہ گذشتہ شب مچھ لیویز تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا۔جبکہ واقعہ کی تفتیش کیلئے لیویز فورس کے تجربہ کار اہلکاروں پر مشتمل ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ لیویز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آج مچھ اور اب گم کے علاقے سے30مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے جن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے علاوہ ازیں ایس ایچ اوسیٹلائٹ ٹاون ملک نثار احمد نے بتایا کہ خلجی کالونی میں قتل کئے6 افراد کا مقدمہ بھی گذشتہ شب سیٹلائٹ ٹاون تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا جبکہ پولیس نے شہر کے مختلف مقامات پرچھاپے مارکر12مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔ضلع بولان کے علاقے آب گم اور کوئٹہ میں قتل کئے گئے16افراد میں سے15 کی میتیں بذریعہ سڑک لاہور روانہ کردی گئی ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.