5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
لبنان میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ ،القائدہ حامی 2جنگجو ہلاک
جنگ نیوز -
بیروت …جنگ نیوز…مشرقی لبنان میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے القائدہ کے دو حامی جنگجو ہلاک ہوگئے۔ لبنان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق سیکورٹی کے ذرائع نے بتایا کہ مشرقی لبنان کی وادی بیکا میں سیکورٹی فورسز نے القائدہ کے نظریات کے حامی گروپ فتح اسلام کے دو کارکنوں کو مقابلے میں ہلاک کردیا۔ مرنے والوں میں عبدالرحمن عواد بھی شامل ہیں جسے دو سال قبل شمالی شہر ٹریپولی میں حملوں کے الزام میں ماخوذ کردیا گیا تھا۔