تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اُسامہ بن لادن کا اتا پتا کوئی نہیں جانتا،جنرل پیٹریاس

جنگ نیوز -
نیو یارک…افغانستان میں تعینات امریکی فوج کے سربراہ جنرل ڈیوڈ پیٹریس کا کہنا ہے کہ اُسامہ بن لادن پاکستان اور افغانستان کے درمیان کسی دوردراز پہاڑی علاقے میں چھپے ہیں۔ جنرل پیٹریس نے امریکی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں اُسامہ بن لادن کا اتا پتا کوئی نہیں جانتا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ کرسمس کے موقع امریکا جانے والے طیارے کو تباہ کرنے کی ناکام کوشش پر اُسامہ بن لادن کی طرف سے 25 جنوری کو جاری ہونے والے مبارک باد کے پیغام سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کسی دور دراز مقام پر چھپے ہیں۔ جنرل پیٹریس نے کہا کہ اس کے باوجود القاعدہ کے سربراہ کی تلاش شدت پسندی کے خلاف جنگ میں شامل تمام افراد کے لیے بہت اہم ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.