تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بھارتی وزیراعظم من موہن کی ماؤ نواز باغیوں کو امن مذاکرات کی پیشکش

جنگ نیوز -
نئی دہلی…جنگ نیوز…بھارت کے وزیراعظم من موہن سنگھ نے ماؤ نواز باغیوں کو امن مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتصادی اور سماجی ترقی کیلئے ماؤ باغیوں کو تشدد کا راستہ ترک کردینا چاہئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز ملک کے یوم آزادی کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت ماؤ نواز باغیوں کے ساتھ امن مذاکرات کیلئے تیار ہے۔ بھارتی وزیراعظم نے اس بات کو تسلیم کیا کہ وہ علاقے جہاں پر ماؤ نواز باغی سرگرم عمل ہیں، ترقی کے عمل میں پیچھے رہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سماجی اور اقتصادی ترقی کیلئے ماؤ باغیوں کو تشدد کا راستہ ترک کرکے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہئے۔ بھارتی وزیراعظم نے ماؤ نواز باغیوں کے تشدد کو سب سے بڑا اندرونی خطرہ قرار دیا اور کہا کہ بھارتی حکومت تشدد کے راستے پر چلنے والے ماؤ نواز باغیوں کے ساتھ سختی سے نمٹے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.