5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پاکستان کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے انگلش ٹیم کا اعلان
جنگ نیوز -
لندن…انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف تیسرے کرکٹ ٹیسٹ کے لیے ٹیم کااعلان کردیا ہے،آؤٹ آف فارم اوپنرالیسٹر کک کو ایک اور موقع دیاگیاہے۔ انگلینڈنے پاکستان کے خلاف بدھ سے شروع ہونے والے میچ کے لیے دوسرے ٹیسٹ کی ٹیم کوبرقراررکھاہے۔آؤٹ آف فارم الیسٹر کک پرسلیکٹرز نے ایک بارپھراعتماد کیاہے،وہ گزشتہ سات اننگزمیں صرف سو رنزبناسکے ہیں۔انگلش ٹیم ان کھلاڑیوں پرمشتمل ہے۔اینڈریواسٹراؤس(کپتان) جیمز اینڈرسن، اسٹورٹ بروڈ، پال کولنگ ووڈ، اسٹیون فن ، اوئن مورگن، کیون پیٹرسن، میٹ پرائر، گریم سوان اورجوناتھن ٹروٹ پرمشتمل ہے۔