تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

تجربہ فٹنس کی کمی کو پورا کردے گا، محمد یوسف

جنگ نیوز -
لندن…سابق کپتان محمدیوسف کاکہناہے کہ ان کی فٹنس کاوہ معیار نہیں جس کی ٹیسٹ کرکٹ میں ضرورت ہوتی ہے لیکن تجربہ اس کمی کو پورا کردے گا۔غیرملکی خبررساں ایجنسی سے بات چیت میں محمدیوسف نے کہاکہ وہ ووسٹرشائرکے خلاف میچ میں مذید وقت کریز پر گزارنا چاہتے تھے لیکن بارش آڑے آگئی ،بہرحال اس میچ کی بدولت ان کو اچھی پریکٹس مل گئی ۔محمدیوسف نے کہاکہ ان کی فٹنس ٹیسٹ کرکٹ کے معیار کی نہیں لیکن وسیع تجربہ ان کی مدد کرے گا ،پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے وہ تجربے کو بروئے کارلانے کی کوشش کریں گے،وہ پرامید ہیں کہ پاکستان ٹیم فائٹ بیک کرے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.