5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
آئی سی سی امپائر علیم ڈار نے متاثرین سیلاب کیلئے مدد جمع کرنا شروع کردی
جنگ نیوز -
لاہور…آئی سی سی ایلیٹ امپائر علیم ڈار نے صدارتی حسن کارکردگی کا اعزاز سیلاب زدگان کے نام کرتے ہو ئے تمام اہل وطن سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرین کے لیے دل کھول کرعطیات دیں۔علیم ڈارلاہورمیں گھرگھرجا کرسیلاب زدگان کے لیے عطیات اکٹھے کررہے ہیں ۔انہوں نے اپنے بھائی کی مدد سے بنگلہ دیش میں بھی عطیات اکٹھے کیے ہیں ۔علیم ڈارکا کہنا ہے کہ آسٹریلیا ، بھارت، انگلینڈاوردوسرے ممالک میں بھی رابطہ کیا ہے، 14 اگست کوعلیم ڈار کے لیے صدارتی حسن کارکردگی کا اعلان کیا گیا۔ وہ اب تک 60 ٹیسٹ اور132 ایک روزہ میچوں میں امپائرنگ کرچکے ہیں۔ انہیں ورلڈکپ ، چیمپئینز ٹرافی اورٹی 20 کے فائنل سپروائز کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔