تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

عامر خان کی جانب سے بچن خاندان کے لییپیپلی لائیو شو کا انعقاد

جنگ نیوز -
ممبئی… بالی ووڈسپر اسٹار عامر خان کی نئی فلم Peepli Live کی جمعرات13اگست کو عام نمائش کی گئی،عامر نے اس موقع کو یادگار بنانے کے لیے اسی شام Pixion میں بالی و وڈ کے میگا اسٹارامیتابھ بچن اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے اس مووی کی خصوصی نمائش کا اہتمام کیا ۔امیتابھ بچن کے اعزاز میں منعقد ہ اس خصوصی نمائش کے موقع پر نہ صرف عامر خان بلکہ ان کی اہلیہ کرن راؤ بھی موجود تھیں جنہوں نے میگا اسٹار اور ان کے اہلِ خانہ کا خیر مقدم کیا اور ان کے ساتھ بیٹھ کر فلم دیکھی۔شو کے بعد امیتابھ بچن نے Peepli Liveکی تعریف کرتے ہوئے اسے ایک بہترین فلم قرار دیا۔حقیقت یہ ہے کہ امیتابھ بچن کو عامر خان کی اس فلم کی تعریف تو کرنا ہی تھی کیونکہ عامر خان نے بہت اصرار کرکے امیتابھ اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے فلمPeepli Live کی خصوصی نمائش کا اہتمام کروایا تھا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.