5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بچوں کااسکول پیدل جانا ذہنی تناؤ ،عارضہ دل سے حفاظت کرتا ہے
جنگ نیوز -
نیویارک…سی ایم ڈی…امریکی ریاست نیویارک کے شہر Buffaloکی یونیورسٹی آف بفالو کے محقیقین نے ایک حالیہ مطالعے میں انکشاف کیا ہے کہ بچوں کے صبح اسکول پیدل جانے سے ناصرف ان کے ذہنی تناؤ میں کمی آتی ہے بلکہ آنے والی زندگی میں وہ بلند فشارِ خون اور دل کی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔ محقیقین کے مطابق اسکول تک کا صرف ایک میل کا پیدل سفر دل کی دھڑکنوں کو تیز ہونے سے روکتا ہے اور بلند فشارِ خون جیسے خطرناک عارضوں سے بچاتا ہے جو آنے والی زندگی میں ہر قسم کے دل کے عارضوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔ماہرین کے مطابق دل کے عارضوں کی ابتداء بچپن سے ہوتی ہے لہٰذا اگر اسی دور میں ان کی روک تھام یا کمی لانے کے لیے اقدامات اور ورزش کرلی جائے تو یہ صحت کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوسکے گی۔