تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بان کی مون کی عالمی برادری سے پاکستان کی بھرپور مدد کی اپیل

جنگ نیوز -
اسلام آباد…اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے اقوام متحدہ کی جانب سے مزید1کروڑڈالرامداد کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہے دنیا بھی اس کی بھرپور مدد کرے۔ صدر زرداری کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی اکیلے مدد نہیں کر سکتے، دنیا اقوام متحدہ کی اپیل پر غور کرے ۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے سے واپسی کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری کے ہمراہ چکلالہ ایئر بیس پر نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون کا کہنا تھا کہ دو کروڑ افراد سیلاب سے متاثر ہوئے جن کی امداد کیلیے اقوام متحدہ اورذیلی ایجنسیاں مصروف ہیں۔ اقوام متحدہ اورعالمی برادری پاکستان کی تیزی سے مددکررہی ہے۔ لوگوں کوکھانے ،ٹینٹ،صاف پانی ،دوائیوں کی فوری ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرین سیلاب کیلئے مجموعی طورپر27ملین ڈالرکی امدادفراہم کررہے ہیں۔ اس سے قبل ازیں بان کی مون نے صدر زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں ، صدر نے بان کی مون کو سیلاب کی تباہ کاریوں اور حکومت پاکستان کے اقدامات کے حوالے سے بریف کرتے ہوئے بتایا کہ سیلاب سے مجموعی نقصان ابتدائی تخمیوں سے کہیں زیادہ ہے کوئی ملک تنہا اتنے بڑے چیلنج سے اکیلے نہیں نمٹ سکتا۔ سیلاب سے ملک کے 71 اضلاع متاثر ہوئے جن میں 24 خیبر پختون خواہ،19 سندھ،8 پنجاب،7 اے جے کے ،7 گلگت بلتستان اور 6 بلوچستان میں ہیں صدر نے کہاکہ 1400 افراد اب تک ہلاک اور 7 لاکھ 20 ہزار مکانات تباہ ہوئے۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے بان کی مون سے ملاقات میں بتایا کہ ملک کی تمام سیاسی قوتیں عوام کی مدد کے لئے متحد ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان اپنے طور پر سیلاب متاثرین کی ریسکیو اور ریلیف کے لئے اقدامات کر رہا ہے لیکن یہ کسی ترقی پزیر تو کیا کسی ترقی یافتہ ملک کے لیے بھی ممکن نہیں کہ وہ اس بڑے پیمانے کی تباہی سے اکیلے نمٹ سکے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.