تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ڈاکٹر صغیر انصاری کا کراچی میں سیلاب زدگان کے امدادی کیمپ کا دورہ

جنگ نیوز -
کراچی…وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد نے قومی شاہراہ پر واقع رزاق آباد کراچی میں متاثرین سیلاب کے کیمپ کا دورہ کیا اور مسائل معلوم کیے۔ سیکریٹری صحت سندھ ہاشم رضا زیدی اور محکمہ صحت کے دیگر افسران بھی وزیر صحت کے ہمراہ تھے۔ ڈاکٹر صغیر احمد نے متاثرین کو کھانے کی تقسیم اور طبی سہولتوں کی فراہمی کا جائزہ لیا اور انہیں ہر ممکن سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر صحت نے متاثرین کو حکومت کی جانب سے ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی۔کیمپ میں 7 بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال بھی قائم کیا گیا ہے جہاں دو خواتین سمیت 5 ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف موجود ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.