تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

مظفرگڑھ :ڈرین نہر کا پانی شہر سلطان سے ٹکرا گیا ،خان گڑھ کو خطرہ

جنگ نیوز -
مظفرگڑھ…سیلابی ریلہ مظفرگڑھ کے علاقوں وسندے والی اور روہیلا والی میں تباہی مچانے کے بعد اب ڈرین نہر کا پانی شہر سلطان سے ٹکرا گیا ہے ۔ مظفر گڑھ میں سیلابی ریلہ شہر سلطان سے ٹکرانے کے بعد ہر پلو کے گندم خریداری مرکز میں داخل ہو گیا جس سے گندم کی 1 لاکھ بوری کو پانی سے نقصان پہنچاشہر سلطان میں پانی سے بستی کھر والا ، علی شاہ ، بستی ارائیں ، مراد پور ، روہیلانوالی کا علاقہ عثمان والا ، بیٹ لعل ، زیر آب آ گئے اور پانی خان گڑھ شہر کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے جس سے خان گڑھ شہر کو نقصان پہنچنیکا اندیشہ ہے ادھر ڈیرہ غازی خان اور مظفر گڑھ کا زمینی رابطہ تا حال منقطع ہے تاہم پاک فوج کی جانب سے قریشی موڑ پر بنائے جانے والا عارضی پل جو ڈیرہ غازی خان اور مظفر گڑھ کی ٹریفک کو بحال کرے گا تاحال مکمل نہیں ہوا ۔ ضلع کے متاثرہ علاقوں میں اب بھی کئی خاندان امداد کے منتظرہیں جبکہ کئی خاندان کھلے آسمان تلے موجود ہیں ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.