تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سیلابی ریلے کی گنداخہ،اوستہ محمد کی جانب پیش قدمی،10جاں بحق

جنگ نیوز -
جیکب آباد…جیکب آباد سے آنے والا سیلابی بلوچستان کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں تباہی مچانے کے بعد گنداخہ اوراوستہ محمد کی جانب بڑھ رہا ہے کمشنر نصیر آباد نے دس افراد کی جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی فوجی جوان سیلاب سے متاثرہ علاقون میں لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچارہے ہیں۔نصیرآباد میں سیلابی پانی سے صحبت پور،ڈیرہ الہ یار، منجھوشوری، بابا کوٹ، چتھر تحصیلیں سب سے زیادہ متاثرہ ہوئی ہیں، ڈیرہ اللہ یاراور دیگر علاقوں میں سیلاب میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے جس کیلئے ہیلی سروس سے بھی مدد لی جارہی ہے انہوں نے بتایا کہ سیلاب میں پھنسے ہوئے تقریبا ایک ہزار افراد کونکال لیا گیا ہے۔کمشنر نصیرآباد نے بتایا کہ نصیر آباد ڈویژن میں تقریبا 5ہزار کے قریب آبادیاں سیلابی پانی سے متاثر ہوئیں جبکہ سیلاب سے متعلق واقعات میں 10اموات رپورٹ ہوئیں ہیں انہوں نے بتایا کہ اب روجھان جمالی میں داخل ہو چکا ہے اور اوستہ محمد کی جانب بڑھ رہا ہے انتظامیہ نے اوستہ محمد کو خالی کرنے کے احکامات دے دئیے ہیں پاک فوج کی سدرن کمانڈ کی جانب سے بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کا کام جاری ہے ۔آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج کے سدرن کمانڈ کے فیلڈ اور موبائل ہسپتال بلوچستان کے سیلاب متاثرین کو مفت طبی امداد دینے میں مصروف عمل ہیں۔میڈیکل ٹیموں میں لیڈیز ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔ جبکہ آج کوئٹہ سے 40ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پہنچا دیا گیا ہے جن میں راشن ،خیمے، کپڑے اور ادویات شامل ہیں۔ دوسری جانب فوجی جوان سیلاب سے متاثرہ علاقے ڈیرہ مراد جمالی،ڈیرہ اللہ یار،نصیر آباد،سبی اور جیکب آباد میں لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچارہے ہیں۔ ریسکیو آپریشن میں16کشتیاں،تین ہیلی کاپٹرز اورفوجی گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.