تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

وفاقی وزیر خوراک نذر محمد گوندل نے متاثرین سیلاب کیلئے چندہ اکٹھاکیا

جنگ نیوز -
منڈی بہا الدین…وفاقی وزیر خوراک نذر محمد گوندل نے منڈی بہاؤالدین میں متاثرین سیلاب کی بحالی اورامداد کے لیے چندہ اکٹھاکیا۔وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر وفاقی وزیر خوراک نذر گوندل نے ٹی ایم اے آفس میں پیپلز پارٹی کے عہدیداروں سے سیلاب زدگان کی امداد کے چیک وصول کیے جس کے بعد شہر میں گلی گلی جا کر چندہ اکٹھا کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ مصیبت کی اس گھڑی میں پوری قوم کو آگے آنے ہو گا تاکہ متاثرین سیلاب کی صحیح معنوں میں مدد کی جا سکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.