5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
عالمی برادری سیلاب زدگان کی حالت زار سے بے نیاز نہیں رہ سکتی،شہبازشریف
جنگ نیوز -
ملتان…پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں عالمی برادری سیلاب زدگان کی حالت زار سے بے نیاز نہیں رہ سکتی۔ انہوں نے یہ بات ملتان میں شام کے سفیرعلی مہرہ سے ملاقات میں کہی۔ شہبازشریف نے کہا کہ اگر متاثرین کی بحالی کے لئے ذمے داریاں پوری نہ کی گئیں تو متاثرین کا رخ انتہا پسندی کی طرف ہوسکتا ہے،انہوں نے رحیم یار خان سے پچاس کلومیٹر دور کوٹ سبزل کے مقام پر قومی شاہراہ پر ہونے والے کٹاؤ کا بھی معائنہ کیا،اور کٹاؤ کی مرمت کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی،وزیراعلیٰ پنجاب نے رحیم یار خان اور جام پور کے مختلف مقامات پر خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ حکومت بے گھر ہونے والے افراد کے لئے مزید دس ہزار خیمے فراہم کرے گی۔