5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پاکستان میں سیلاب کی تباہی سے نمٹنے کیلئے وقت لگے گا، ارمیلا آندرے
جنگ نیوز -
ملتان…امریکن قونصیلٹ آفیسر لاہور ارمیلا آندرے نے کہا ہے کہ پاکستان میں آنے والے سیلاب کی تباہی سے نمٹنے کے لئے کچھ وقت لگے گا۔ یہ بات انہوں نے ملتان میں ایم جناح اسکول میں موجود متاثرین سیلاب کے لئے لگائے جانے والے کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ اتنا بڑا سیلاب جس سے کروڑوں لوگ متاثر ہوں ایک المیہ ہے تاہم گورنمنٹ آف پاکستان اور پنجاب گورنمنٹ سمیت مختلف سماجی ادارے متاثرین سیلاب کی بڑھ چڑھ کر مدد کر رہیں اور جب سب مل کر کوئی کام کریں تو اس کی کامیابی یقینی ہوتی ہے اور یہ مسئلہ پاکستان کا ہے جسے پاکستانی عوام ہی بہتر طور پر نمٹ سکتی ہے ۔اس موقع پر انہوں نے متاثرین سیلاب سے ملاقات بھی کی اور کہا کہ وہ مظفر گڑھ ، لیہ ، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان کا دورہ کریں گی اور دیکھیں گی کہ کس نوعیت کی تباہی ہے ۔