5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
جیکب آباد کو بچانے کیلئے پانچ مقامات پرکٹ لگانے کا فیصلہ کرلیا،جکھرانی
جنگ نیوز -
جیکب آباد ... وفاقی وزیراعجاز جکھرانی نے کہا ہے کہ جیکب آباد شہر کو بچانے کے لیے کوئٹہ بائی پاس پر پانچ مقامات پرکٹ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جیونیوز سے گفت گو کرتے ہوئے اعجاز جکھرانی کاکہناتھاکہ جیکب آباد شہر کو سیلاب سے بچانے کے لیے کوئٹہ بائی پاس کو پانچ مقامات پر کٹ لگائے جائیں گے۔کیونکہ بڑے نقصان سے بچنے کے لیے چھوٹی قربانی دینا پڑتی ہے۔ انھوں نے کہاکہ اگر شہر کو بچانے کے لیے پانچ سے زائد زیادہ مقامات پر کٹ لگانے پڑے تو لگائیں گے۔دوسری جانب جیکب آباد اور گردونواح میں گزشتہ کئی گھنٹوں سے پی ٹی سی ایل اور ایک نجی موبائل فون سروس معطل ہے جس سے شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔