5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سکھر اور گڈو بیراجوں پر بدستور انتہائی اونچے درجے کا سیلاب
جنگ نیوز -
سکھر ... محکمہ آب پاشی سندھ کے مطابق سکھر اور گڈو بیراجوں پر بدستور انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ جبکہ کوٹری پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔گڈو بیراج پر پانی کا بہاؤ دس لاکھ چھپن ہزار تین سو چوبیس کیوسک ہے۔ سکھر بیراج پر بہاؤ نو لاکھ انہتر ہزار نو سو پانچ کیوسک جبکہ کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں اضافہ ہوا ہے اور بہاؤ دو لاکھ ستائیس ہزار نو سو بیس کیوسک ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر بہت اونچے اور چشمہ پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ جبکہ کالاباغ پر درمیانے اور تربیلا پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے چناب میں پنجند کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے جہلم میں رسول اور دریائے چناب میں مرالہ اور تریموں میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔