5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
فرانس کا سیلاب متاثرین کیلئے امداد میں اضافے کا اعلان
جنگ نیوز -
فرانس کا سیلاب متاثرین کیلئے امداد میں اضافے کا اعلان
پیرس…فرانس نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امداد میں اضافے کا اعلان کر دیا ۔ 60 ٹن امدادی سامان لے کرایک طیارہ جمعرات کواسلام آباد پہنچے گا۔فرانس کے وزیرخارجہ برنارڈ کوشنر نے پیرس سے جاری ایک بیان میں کہاہے کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کو دیکھتے ہوئے پاکستان کی امدادبڑھانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔سیلاب متاثرین کے لیے 60 ٹن امدادی سامان سے بھرا طیارہ بدھ کو روانہ ہوگا جو ریلیف اورریسکیو کا سامان ،خیمے اور پینے کا صاف پانی لے کر جمعرات کواسلام آباد پہنچے گا ۔صدر نکولس سرکوزی نے ایک خط میں یورپین کمیشن کے صدر کولکھاہے کہ فرانس سیلاب میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے فوجی طیاروں کا استعمال کرنے کی تیاری کررہاہے۔ انھوں نے کہاکہ یورپی ممالک کواس مشکل صورت حال میں پاکستان کے ساتھ یک جہتی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ پاکستان کا استحکام اور ترقی یورپی ممالک کے بھی مفاد میں ہے ۔