تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

مردان میں پولیس وین پر فائرنگ، حوالدار جاں بحق

جنگ نیوز -
مردان میں پولیس وین پر فائرنگ، حوالدار جاں بحق

مردان …مردان میں پولیس وین پر فائرنگ سے حوالدار جاں بحق ہو گیا۔مردان میں مالاکنڈ روڈ پر تخت بھائی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے پولیس وین پر فائرنگ کر دی۔اس دوران پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پولیس وین ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ جس کے نتیجے میں حوالدار عمران خان موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ گاڑی میں سوار کانسٹیبل عبدالحمیداور ایس ایچ او شیرگڑھ رشید اقبال کا کمسن بیٹا زخمی ہو گئے۔ جنھیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان دو گاڑیوں میں سوار تھے ۔انھوں نے پولیس وین کو آگے اور پیچھے سے گھیر کر فائرنگ کی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.