تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

جیکب آباد میں138سیلاب زدگان طیارے کے ذریعے کراچی منتقل

جنگ نیوز -
کراچی ... سندھ کے ضلع جیکب آباد میں سیلاب سے متاثرہ138 افراد کو پاک فضائیہ کے سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے کراچی منتقل کر دیا گیا۔ضلع جیکب آباد کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے یہ تمام افراد سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے پاکستان ایر فورس بیس فیصل پہنچے۔ خواتین اور بچوں کے ساتھ کراچی پہنچنے والے ان لوگوں کا کہنا تھا کہ سیلابی پانی نے ان کے گھر، مال مویشی سب کچھ تباہ کر دیا ہے۔ اور وہ بے سرو سامانی کی حالت میں جان بچا کر آئے ہیں۔ ان افراد میں پاک فضائیہ کی جانب سے کھانے پینے کی اشیا تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر موجود بیس کمانڈر ایر کموڈور اکمل حسین کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کومحفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے پاک فضائیہ کا امدادی آپریشن جاری ہے۔ بعدمیں ان متاثرین کو سندھ حکومت کی جانب سے ہاکس بے کے نزدیک قائم ریلیف کیمپس میں منتقل کر دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.