تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

لاہور:3 نوجوان دریائے راوی میں ڈوب گئے،ایک کی لاش نکال لی گئی

جنگ نیوز -
لاہور:3 نوجوان دریائے راوی میں ڈوب گئے،ایک کی لاش نکال لی گئی

لاہور…لاہورکے قریب 3 نوجوان مچھلیاں پکڑتے ہوئے دریائے راوی میں ڈوب گئے،،دیہاتیوں نے ایک نوجوان کی لاش نکال لی ہے ،لیکن دو نوجوان رات گئے تک نہ مل سکے،اہلِ علاقہ نے ڈوبنے والے دو نوجوانوں کا پتہ نہ چلنے پرشدید احتجاج کیا اور بند روڈ پر ٹریفک بلاک کر دی۔عینی شاہدین نے بتایا کہ 25سالہ بابر،19سالہ عمران اور15 سالہ شناور دریائے راوی میں مچھلیاں پکڑتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب گئے،اہلِ علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت بابر کی لاش نکال لی ،تاہم ریسکیو ٹیموں اور اہلِ علاقہ کی مسلسل کوشش کے باوجود عمران اور شناور کا رات گئے تک کچھ سراغ نہ مل سکا،اہل علاقہ نے مشتعل ہو کر بند روڈ پر احتجاج کیا اور ٹریفک بلاک کر دی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک ریسکیو ٹیمیں لاشیں نہیں نکالتیں،ان کا احتجاج جاری رہے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.