تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سیلاب:دادو مورو پل کے قریب سڑک پر شگاف،10دیہات زیر آب

جنگ نیوز -
دادو . . . دریائے سندھ کے سیلابی ریلے سے دادو مورو پل کے قریب سڑک پر 30فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا ہے،جس کے بعد کئی اضلاع کا آپس میں زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے، دوسری جانب جیکب آباد شہر کو سیلاب سے بچانے کے لئے بائی پاس پر کٹ لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔دریائے سندھ کے سیلابی ریلے سے دادو مورو پل کے قریب سڑک پر 30 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا ہے۔دادومورو روڈ پر پڑنے والے شگاف سے ،نوشہرفیروز، دادو، لاڑکانہ اور شہید بینظرآباد اضلاع کا آپس میں زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔محکمہ آب پاشی حکام کے مطابق شگاف کی وجہ سے کچے کے مزید 10 گاؤں زیرآب آگئے ہیں جبکہ مکینوں کو ریسکیو کرنے کے لئے آپریشن جاری ہے۔ جیکب آباد شہر کے اطراف میں سیلابی پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔گزشتہ شب ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے باعث صورتحال مزید خراب ہوگئی ہے اور شہر بھر کی سڑکوں ،گلیوں اور محلوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا ہے۔سیلابی ریلے سے کوئٹہ جیکب آباد ریلوے ٹریک بھی زیرآب آگیا ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیراعجاز جکھرانی نے کہا ہے کہ جیکب آباد شہر کو بچانے کے لیے کوئٹہ بائی پاس پر پانچ مقامات پرکٹ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اگر شہر کو بچانے کے لیے پانچ سے زائد زیادہ مقامات پر کٹ لگانے پڑے تو لگائیں گے۔ ادھر خیرپور میں سیلاب کا دوسرابڑا ریلہ کچے کے علاقے میں داخل ہونے سے بچاؤ بندوں پر دباؤ میں اضافہ ہوگیا ہے۔جیکب آباد،ٹھل غوث پور اوردیگر علاقوں سے دولاکھ سیلاب متاثرن خیرپور پہنچ گئے ہیں جنہوں نے قومی شاہ راہ اور راستوں پر پناہ لے لی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.