5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سیلاب زدگان کی مدد کو اپنا فرض سمجھتے ہیں،چوہدری شاہین اختر
جنگ نیوز -
پیرس . . . رضا چوہدری . . . اورسیزپاکستانی سیلاب زدگان کی مدد کو اپنا فرض سمجھتے ہیں،حکومت کو عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے سخت سے سخت اقدام اٹھانے چائیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) فرانس کے صدر چوہدری شاھین اختر نے کہا ہے کہ وطن عزیز میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے تمام اورسیز پاکستانیوں سمیت ہر شخص رنج و غم میں مبتلاہے اور مصیبت کی اس گھڑی میں سیلاب زدگان کی ہر ممکن مدد کیلئے کوشاں ہے۔ ہم اس مشکل وقت میں اپنے بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ان کی مدد کیلئے جتنی ممکن ہوسکے امداد بھجوائی جارہی ہے۔ ہماری اپنے بھائیوں سے اپیل ہے کہ وہ سیلاب زدگان کی بھرپور مدد کریں۔ متاثرین سیلاب کو اس وقت پینے کیلئے پانی، کھانے کیلئے خوارک، ادویات، کپڑوں اور بستروں سیمت ضروریات زندگی کی ہر چیز کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت سے بھی درخواست ہے کہ وہ قدرتی آفت کے ساتھ ساتھ ان واقعات کو بھی کنٹرول کرے جن کی بدولت آئے روز سینکڑوں افراد اپنے پیاروں سے پچھڑجاتے ہیں اور ملک میں اسلحہ کی نمائش اور اسلحہ رکھنے پر مکمل پابندی عائد کی جائے نیز حکومت کو عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے سخت سے سخت اقدام اٹھانے چاہیں۔