تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

جاپان،پاکستانی سفارت خانے میں14اگست کا سادگی سے انعقاد

جنگ نیوز -
ٹوکیو . . . عرفان صدیقی . . . جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں پاکستانی سفارتخانے میں پاکستان کے چونسٹھو یں یوم آزادی کی تقریب پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث انتہائی سادگی سے منعقد کی گئیں۔ سفیر پاکستان نورمحمد جادمانی نے پرچم کشائی کی، جب کہ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقعے پر سفیر پاکستان نے صدر پاکستان آصف علی زرداری ،وزیر اعظم پاکستان یوسف رضاگیلانی کے پیغامات پڑھ کرسنائے اور سفارتخانے کی جانب سے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے حوالے سے فرسٹ سیکریٹری اسد علی گیلانی نے خصوصی پریزنٹیشن دی جبکہ پاکستانی کمیونٹی سے سیلاب سے متاثرین کے لیے دل کھول کر امداد دینے کی درخواست بھی کی گئی۔ سیلاب زدگان کے لیے حکومتی کوششوں سے بھی کمیونٹی کو آگاہ کیا گیا۔اس موقعے پر سفیر پاکستان نور محمد جادمانی نے جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے درخواست کی کہ سیلاب سے متاثر پاکستانی بھائیوں کو امداد کی اشد ضرورت ہے لہٰذا دل کھول کر امداد فراہم کریں۔ انھوں نے کہا کہ رمضان المبارک ہمیں نیکی اور بھلائی کا درس دیتا ہے ،اسی مہینے میں مسلمان زکوة ادا کرتے ہیں لہٰذا دینی اور دنیا وی اعتبار سے اس وقت ہمارے سیلاب زدگان بھائی ہماری مدد کے بہترین حقدار ہیں۔ تقریب کے آخر میں سفیر پاکستان نے جاپان میں مقیم پاکستانی صحافیوں سے ملاقات کی جس میں پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد کے لیئے جاپان میں مہم چلانے کے حوالے سے بات چیت کی گئی،جب کہ جاپانی زبان میں تیار کرائے گئے پمفلٹ بھی دکھائے گئے۔ اس ملاقات میں پاکستانی بھائیوں کے لیے امداد کے حصول کے لیے حکمت عملی بھی طے کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.