5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
فوجی فرٹیلائیزر کے ریزیڈنٹ مینیجر کی سیلاب سے متاثرہ لڑکی کی امداد
جنگ نیوز -
گھوٹکی . . . گھوٹکی میں قادرپور لوپ بند پر سیلاب میں لڑکی کا جہیز بہہ جانے کی جیو نیوز پر خبر نشرہونے کے بعد نجی ادارے کے ریزیڈنٹ مینیجراپنی فیملی کے ساتھ تحفے اور نقدی کے ہم راہ غریب لڑکی کی جھونپڑی میں پہنچ گئے۔گذشتہ دنوں جیونیوز پر ایک خبر نشر ہوئی تھی جس میں بتایا گیا تھاکہ گھوٹکی کے قادرپور لوپ بند پر جھونپڑیوں میں مقیم سیلاب کے متاثرہ ایک خاندان میں لڑکی کی شادی طے تھی مگر جہیز کا سامان سیلاب کی نظر ہوجانے کی وجہ سے شادی عارضی طور پر ملتوی کر دی گئی۔ جیو نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد میرپور ماتھیلو میں قائم یوریا کھاد بنانے والے صنعتی ادارے فوجی فرٹیلائیزر کے ریزیڈنٹ مینیجر برگیڈیئر ریٹائرڈ سعید احمد خان اپنی فیملی کے ہمراہ قادر پور لوپ بند پر پہنچے اور متاثرہ لڑکی کے سر پر ہاتھ رکھا اور تحفے تحائف کے ساتھ مالی امداد فراہم کی۔